اہم خبریں

پنجاب بھر میں میٹرک کےنتائج کا اعلان ، طالبات نے میدان مارلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، جبکہ فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کردیا ۔

لاہور بورڈ سے ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلباء و طالبات پاس ہوئے ،پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں جنرل گروپ کے ہمایوں تاج نے 1049 نمبر لے کر پہلی، زوہیب عمران 1017 دوسری جبکہ جواد محمود ملک نے 1007 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ اقراء سلمان 1105 نمبر کے ساتھ پہلی ،لائبہ عروج 1103 کیساتھ دوسری اور نائمہ فاروقی 1087 نمبرز کے ساتھتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170 کیساتھ پہلے نمبرپر ، محمد عبدالرحمن 1169 نمبر کیساتھ دوسرے ،محمد واصل منام 1168 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔سائنس گروپ گرلز اقصی نور 1179 نمبر کیساتھ پہلی ، طیبہ عارف 1178 کیساتھ دوسری اور عریبہ آصف 1176 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی۔میٹرک کے امتحانات میں کل 1 لاکھ 19 ہزار 265 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 87 ہزار 693 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے طلباء کی شرح 73.49 رہی۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کرکے میدان مارلیا،

امتحان میں 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا شریک جن میں سے 1 لاکھ 74 ہزار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا۔سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق بھکر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد علی عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ملتان بورڈ میں کل 1 لاکھ 26 ہزار 771 طلبا شریک جن میں سے 98 ہزار955 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا۔

محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کرپہلی، محمد فیضان شوکت نے1190 نمبرز لےکر دوسری اورانیا شاہد نے1188 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں۔فیصل آباد بورڈ میں عروج فاطمہ نے 1200 میں سے 1189 نمبرز لے کر پہلی، محمد فائق اور علی احمد نے 1187 نمبر لے کر دوسری اور معظم طفیل نے 1186 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وفاقی حکومت نے خفیہ ادارے کو شہریوں کی کال ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

متعلقہ خبریں