اہم خبریں

ڈی آئی خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس افسر بھانجوں سمیت جاں بحق

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے اے ایس آئی پولیس3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر قریب سے گزرتے ہوئے نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس میں پولیس افسر اے ایس آئی سعد اللہ خان تترخیل 3 بھانجوں سمیت جاں بحق ہو گئ

کار میں موجود خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ تینوں بچے اے ایس آئی سعد اللہ خان کے بھانجے تھے۔ اے ایس آئی سعد اللہ خان کار میں خواتین و بچوں سمیت علاج کیلئے پشاور جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے پر وائلڈ لائف دفتر کے قریب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا.
کیف ، بچوں کے ہسپتال پر روسی میزائل حملے میں 36 افراد ہلاک، متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا

متعلقہ خبریں