جہلم ( نیوز ڈیسک ) دو بھائی دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 17 سالہ عثمان اور 18 سالہ صائم کالادیو کے قریب نہا رہے تھے۔
سرچ آپریشن کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔دریا میں ڈوبنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ سات دنوں کے دوران 7 نوجوانوں کی موت ہو چکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی دریا میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا