اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کراچی میں تاجروں اور ایکسپورٹرز سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ پر معاملات کی بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ انہیں کے پی ٹی،پورٹ قاسم اتھارٹی،پی این ایس سی سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کو ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیراعظم ایکسپورٹ اور امپورٹ سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز چیئرمین پی سی بی سے کل ملاقات کرینگے،اہم فیصلےمتوقع