اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ .

سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹول ٹیکس میں خصوصی رعایت کیلئے، وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں