سکردو(نیوزڈیسک) شدید گرمی کے باعث گلیشیئرپگھلنے سے نواحی گاؤں برگہ نالہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلاب سے کھڑی فصلیں ،زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ،سیلاب نالے کے اطراف گھروں میں داخل ،سیلاب نے آبادی والے مقامات کو شدید متاثرکیا۔
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری،ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کیساتھ نالے کی صفائی میں مصروف ، نالے میں لوگوں کی جانب سے تجاوزات کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نالے کو واگزار کرانے کیلئے جلد آپریشن کریں گے۔
،گرمی کی شدت میں اضافے سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،گرمی کی شدت میں اضافے سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں اور عوام کوسیلاب کے خدشات والے مقامات پربلا ضرورت سفر کرنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ، راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے2 قیدی دوبارہ گرفتار