اہم خبریں

پاک امریکہ انفنٹری مشقیں پبی کے این اے ٹی سینٹر میں جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان اور امریکا کی انفنٹری رائفل کمپنی ایکس چینج مشقیں 2024 نیشنل کائونٹرٹیرازم سینٹری پبی میں جاری ہیں۔

 

بدھ کو راولپنڈی میں جاری ہونے والے آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق، پاکستان امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز-2024 انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے جس کا مقصد ذیلی یونٹ کی سطح پر دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔

دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون 2024 کو پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں دونوں ممالک کی انفنٹری کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا اشتراک کرنے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ضروری مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

مشق کا دائرہ شہری جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو سمجھ کر نشانہ بازی کی مہارت حاصل کرنے کا تصور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد لیپ ٹاپ کی قیمتیں 8000 روپے تک بڑھ گئیں

متعلقہ خبریں