اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں وفاقی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنگجانی کی حدود میں کارروائی کے دوران پولیس نے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کر لیا۔

پولیس آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ 3 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا گیا تو ایک نے فائرنگ کر دی۔ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا۔زخمی ملزمان کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان پولیس کو دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا

متعلقہ خبریں