اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ آج ساڑھے 11 بجے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی دلائل پیش کریں گے، کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔
مزید پڑھیں: جمرود، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ،2جوان شہید