اہم خبریں

پی ٹی آئی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی ’’ ف ‘‘ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجروں کی ہڑتا ل کی حما یت کر دی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں نے جس ہڑتال کی اپیل کی ہےہم اس ن کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔

ہم نے تو بجٹ کو بھی مسترد کردیا ہے۔ یہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ ہے۔ خواجہ آصف اپنی حدود میں رہیں تو اچھا ہوگا۔
میں نے قربانیاں دی ہیں، وہ مجھے نہیں جانتے۔

ہم دوست ہیں، دوستی کو سمجھیں۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی جانب سے مینڈیٹ چور حکومت کے عوام دشمن بجٹ اور ظالمانہ معاشی فیصلوں کے خلاف احتجاج کے معاملہ پر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاجر برادری کے کل کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا گیا

کارکنان اور ذمہ داران کو ملک گیر سطح پر تاجر برادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت ۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مینڈیٹ چور سرکار نے ربڑ سٹیمپ اور غیرنمائندہ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے۔

مینڈیٹ چور سرکار کا بجٹ عوام، کسان اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی معیشت کیلئے موت کا پروانہ اور تباہ حال معیشت کی مکمل بربادی کا نسخہ ہے۔

بجلی کے ناقابلِ برداشت بلوں کے بعد بجٹ کے نتیجے میں آمدن اور قوتِ خرید میں سنگین کمی عوام کی جان نکال دے گی اور بھوک و افلاس سرکاری پناہ میں ناچیں گے۔

مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیرمنتخب ایوان کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی سرکاری کوششوں کی روزِ اوّل سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔

تحریک انصاف نے اپنے دور میں کورونا وبا اور عالمی مہنگائی کے باوجود معاشرے کے تمام طبقات کے معاشی مفادات کا بھرپور تحفّظ کیا اور معیشت کو 6 فیصد کی شرح سے ترقی دلوائی۔

کسانوں کے معاشی قتل عام کے بعد تاجروں کا احتجاج اس غیرمنتخب اور غیرنمائندہ سرکار کیخلاف فردِ جرم ہے، تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

عوام لاقانونیت کی چھتری میں مینڈیٹ چوری کے ذریعے مسلّط کی گئی سرکار کی رخصتی کیلئے ملک گیر پرامن احتجاج کی تیاری کریں۔

عوام کی منتخب اور جائز حکومت ہی ان کے معاشی مفادات کے تحفّظ کا بیڑہ اٹھائے گی اور معیشت کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائے گی۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

متعلقہ خبریں