اہم خبریں

فیصل آباد، کرپشن کے الزامات ، 24 پولیس اہلکار معطل، ثبوت مل گئے

فیصل آباد( نیوز ڈیسک ) کرپشن کے الزامات پر، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پٹرولنگ فیصل آباد نے چوکی پنسارا گشت کرنے والے 24 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے اسٹنگ آپریشن میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت پٹرولنگ پوسٹ پنسارا کے تمام عملہ کو معطل کر دیا۔

ایس ایس پی کو پنسیرا پوسٹ کے اہلکاروں کی کرپشن کی اطلاع ملی تھی۔مرزا انجم کمال نے ڈی ایس پی نصراللہ کے ہمراہ چیکنگ کی۔نائٹ شفٹ میں افسران میں کرپشن کے ثبوت مل گئے۔

اہلکار اوور لوڈ ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے رشوت لے رہے تھے۔ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے کہا کہ کرپشن اور بے ایمانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کردیا،لاش صحن میں دفنا دی

متعلقہ خبریں