اہم خبریں

اوکاڑہ پولیس نے چرچ کے قریب 7 مسلح افراد گرفتار کرلئے

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک )اوکاڑہ میں پولیس نے جی ٹی روڈ پر چرچ کے قریب سے بھاری مقدار میں اسلحہ سے لیس سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ افراد ویگو وین میں سفر کر رہے تھے اور سرعام ہتھیاروں کی نمائش کررہے تھے۔

گرفتاری بی ڈویژن پولیس نے کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، مشتبہ افراد کو اپنی گاڑی پر سرکاری لائٹس کے ساتھ گھومتے اور اسلحہ کے ساتھ سرعام روڈ پر ویڈیوزبنارہے تھے ۔ جب پولیس نے اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ طلب کیا جو ان کے پاس موجود نہ تھا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاشی کے دوران پانچ کلاشنکوف رائفلیں، ایک پستول اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ گرفتار افراد میں ظفر اقبال، ثناء اللہ، عمران، زبیر، اعجاز احمد، عامر اور دیگر شامل ہیں۔تھانہ بی ڈویژن کے اے ایس آئی محمد اظہر خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کراچی والوں نے ساحل سمندر پر یوگا کا عالمی دن منایا،مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ خبریں