اہم خبریں

ضلع کرم ،غوز گڑھی مقبل میں دستی بم پھٹنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے

کرم ( نیوز ڈیسک )ضلع کرم کے علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں دستی بم کے دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات دیر گئے سرحدی علاقے میں ایک گھر میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹا جس سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔پولیس فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پرھیں: ایم فور موٹروے پر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 46 مسافروں کو بچا لیا گیا

متعلقہ خبریں