اہم خبریں

بلوچستان کا پنجاب اور خیبرپختوانخوا سے رابطہ منقطع،وجوہات سامنے آگئیں

ژوب ( نیوز ڈیسک )ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان کو پنجاب اور کے پی سے ملانے والی قومی شاہراہ بند رہے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں صوبوں خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ علاقے میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

ژوب کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دناسر کے مقام پر بھاری مشینری کے ذریعے قومی شاہراہ کو بحال کیا جا رہا ہے۔ژوب کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسافر ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،30جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں