اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فارم ہاؤسز اور بڑے گھروں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔فنانس بل 2024-25 کے مطابق حکومت نے 2000 سے 4000 مربع گز کے فارم ہاؤسز پر 5 لاکھ روپے کا کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا ہے۔
جبکہ حکومت 4000 مربع گز سے زائد کے فارم ہاؤسز پر 10 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرے گی۔مزید یہ کہ حکومت 1000 سے 2000 مربع گز کے رہائشی مکانات پر 10 لاکھ روپے کا کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کرے گی۔
فنانس بل کے مطابق حکومت 2000 مربع گز سے زیادہ کے مکانات پر 15 لاکھ روپے کیپٹل ویلیو ٹیکس لگائے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 29 جون 2024 سونے کی قیمت