اہم خبریں

تاجروں نے بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے یکم جولائی کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 30 جون تک اضافی ٹیکس ختم کرنے یا مزید کارروائیوں کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

یہ اعلان آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر اجمل بلوچ نے دیگر تاجروں کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے ناانصافی کی ہے اور ہم یکم جولائی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔

بلوچ نے بلنگ میں فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ، 200 یونٹس کا بل زیادہ استعمال کے بل سے مختلف ہے۔ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) جو کہ سرکاری اشرافیہ کی ملکیت ہیں، کو ڈالر میں ادائیگی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں آئی پی پیز کو 48,000 میگاواٹ کے لیے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، اصل ضرورت تقریباً 20,000 میگاواٹ ہے۔تاجروں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے، بلوچ نے زور دیا، “یکم جولائی کو ملک بھر کے تاجر احتجاج کریں، اور عوام ہمارا ساتھ دیں۔

ہر سطح اور ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ 30 جون (اتوار) تک بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز، فکسڈ ٹیکسز اور سلیبس کو ختم کر دے ورنہ تاجر یکم جولائی کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2500 ارب روپے کا جائزہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاناما پیپرز اسکینڈل، منی لانڈرنگ کے الزامات،28 افرادبری

متعلقہ خبریں