اہم خبریں

سکھر میں جرائم اور منشیات میں ملوث پانچ ایس ایچ اوز معطل

سکھر(نیوز ڈیسک )ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سکھر نے منشیات اور جرائم میں ملوث پانچ سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ او) کو معطل کر کے سکھر بی کمپنی بھیج دیا ہے۔

ایس ایچ او مسلم شیخ، ایس ایچ او محمد صادق عباسی، ایس ایچ او قادر شر، ایس ایچ او غلام عباس سندرانی اور ایس ایچ او روشن منگی کو بی کمپنی میں بند کر دیا گیا۔

ان پانچوں ایس ایچ اوز کے خلاف جرائم اور منشیات میں ملوث ہونے پر کارروائی کی گئی۔ڈی آئی جی سکھر نے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اسپیشل برانچ کی جانب سے ایس ایچ اوز کے خلاف دی گئی رپورٹ پر کارروائی کی۔
مزیدپڑھیں: ٹیکس وصولی کے لیے بینک آج (ہفتہ) اور کل (اتوار)کوکھلے رہیں گے، پیر کو چھٹی ہوگی

متعلقہ خبریں