اہم خبریں

ٹیکس وصولی کے لیے بینک آج (ہفتہ) اور کل (اتوار)کوکھلے رہیں گے، پیر کو چھٹی ہوگی

کراچی(نیوز ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تمام ملحقہ بینک پیر (1 جولائی) کو بینک تعطیل کے باعث پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم ملک بھر میں نامزد بینک شاخیں آج (ہفتہ) اور کل (اتوار) کو کھلی رہیں گی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق، ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں نامزد بینکوں کی شاخیں آج اور کل کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں بتایا کہ تمام بینک ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی متعلقہ شاخیں کھلی رکھیں گے۔دریں اثنا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پیر (1 جولائی) کو بینک تعطیل کے باعث پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہے گا۔

تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔چھٹی کے باوجود ان بینکوں اور دیگر ترقیاتی مالیاتی اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق حاضر رہیں گے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

متعلقہ خبریں