اہم خبریں

کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ مستقل طور پر نصب کردیا گیا

نارووال (نیوز ڈیسک ) پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گوردوارہ کرتار پور صاحب میں مستقل طور پر نصب کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کے حکام اور بھارت سے سکھ یاتریوں کے ساتھ تنصیب کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مجسمہ کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185ویں برسی کی یاد میں ہفتے کو لاہور میں بھارت سمیت مختلف ممالک سے سکھ یاتری پاکستان میں ہیں۔سکھ یاتریوں نے راجہ رنجیت سنگھ کا ٹائی کا مجسمہ نصب کرنے پر پنجاب حکومت کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان ہوگیا

متعلقہ خبریں