اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فارو ق کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

جبکہ ماتحت عدالتوں میں 31 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونں نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ عدالتی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔تعطیلات کے دوران ارجنٹ ، ضمانت ،سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت ماڈل بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری شروع کریگی، موبائل ایپ لانچ کرنیکا فیصلہ

متعلقہ خبریں