لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کرنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ ماڈل مارکیٹوں کو گرین پنجاب سولر ماڈل پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سال کے اندر ہر ضلع میں ماڈل مارکیٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمت سے کم فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے ماڈل مارکیٹوں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل مارکیٹوں میں وزن اور پیمائش کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ماڈل بازار عام آدمی کے لیے ہیں اور ہر صورت اچھی چیز فراہم کی جائے، مریم نواز نے ہدایت کی۔
ملاقات میں ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ماڈل بازار منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر موجود تھے۔
محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر