اہم خبریں

محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں ۔سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔ شہری نے موقت اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی
سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو اس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو3 برس کیلئےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کیا گیا تھا۔ بعدازاں 5 اپریل 2024 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کئے تھے۔جن میں محسن نقوی کا نام بھی شامل تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا پتنگ بازی پر پابندی کے آرڈیننس میں ترمیم کا فیصلہ

متعلقہ خبریں