لاہور(نیو زڈیسک )پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی کے آرڈیننس 2001 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ قانون پنجاب نے قائمہ کمیٹی برائے قانون کی مشاورت سے ایک مسودہ وزیراعلیٰ آفس کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ آرڈیننس میں پتنگ بازوں کو 6 ماہ سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے، آرڈیننس میں بچوں پر جرمانہ بھی ہوگا جب کہ والدین بچوں کو بھی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھیرتھ نے کہا ہے کہ آرڈیننس میں ترامیم کا مقصد سزا سے حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کے گرد دائرہ تنگ کرنا ہے۔
�مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز جمعۃالمبارک 28 جون 2024 سونے کی قیمت