اسلام آباد (اے بی این نیوز )عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ 25 نومبر 2023ءکو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں شکایت دائر کی تھی۔
خاور مانیکا نے پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی تھی جس کے بعد 16 جنوری کو عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔