اہم خبریں

عدالت نے ہرغیر متعلقہ معاملے پر ازخودنوٹس لیا ہے لیکن الیکشن پر نہیں،جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پریس کانفرنس کرنے والوں کو معافی باقی نشانہ۔ یہ حقائق سب کے علم میں ہیں کیا عدالت آنکھیں بند کرلے؟ جسٹس اطہر من اللہ مخصوص نشستوں کے کیس میں ریما رکس ۔

کہا آئینی تشریح کرتے وقت تلخ حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ لوگوں کے ووٹ کے حق کا معاملہ ہے۔ الیکشن پر سنجیدہ سوالات اٹھائےگئے 2018 میں بھی یہی ہوا۔ کیاایک سیاسی جماعت کو یہ چیلنجز بھگتنے کیلئے چھوڑدیں؟

یہ سیاسی جماعت کا نہیں اس کے ووٹرز کا معاملہ ہے۔ پورا معاملہ اس وقت کنفیوژن کا شکار ہوا جب پی ٹی آئی سے نشان لے لیا گیا۔ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم یہاں بیٹھے کیوں ہیں؟ عدالت نے ہرغیر متعلقہ معاملے پر ازخودنوٹس لیا ہے لیکن الیکشن پر نہیں۔

مزید پڑھیں :وقت آگیا ہے کہ ملک آئین کے مطابق ہی چلے ، چیف جسٹس

متعلقہ خبریں