لاہور(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پیر کو 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 44 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ 9 مئی کو قصور میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنوں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا،کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،محسن نقوی