لاہور( نیوز ڈیسک ) عیدالاضحی کے بعد سے مرغی کے گوشت کی طلب میں کمی کے باعث قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے ۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی جبکہ آج گوشت 24 روپے کلو مزید سستا ہوگیا ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 394 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 262 روپے جبکہ پرچون ریٹ272 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا اسلام آباد میں فرانزک لیب، سیف سٹی اور جدید جیل کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم