سوات ( نیوز ڈیسک )پولیس نے سوات لنچنگ واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہےان افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور ایک شخص کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آج ریمانڈ کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔غور طلب ہے کہ مدین کے واقعے کے سلسلے میں گرفتار 40 افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزمان کو دہشت گردی سمیت قانون کی مختلف دفعات کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت نے آج نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مدین واقعے میں ملوث گرفتار افراد کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ مدین کے واقعے کے سلسلے میں 2500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: میڈ اِن پاکستان‘ موبائل فونز کی طلب 95 فیصد پوری ہورہی ہے ،مکمل رپورٹ