اہم خبریں

حیدرآباد میں تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا،کراچی کے شیلٹر ہوم میں زیر علاج تھا

حیدر آباد (نیوز ڈیسک )سندھ کے شہر حیدر آباد میں سفاکیت کا نشانہ بننے والا زخمی گدھا کراچی میں دم توڑ گیا،زخمی گدھا گزشتہ چند روز سے کراچی میں زیر علاج تھا۔زخمی جانور گزشتہ چند دنوں سے کراچی کے ایک شیلٹر میں زیر علاج تھا۔

شیلٹر انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گدھے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے جانور کی تکلیف پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں ہر ایک کو جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ گدھے نے اپنے آخری دنوں میں محبت اور دیکھ بھال کا تجربہ کیا۔زیادتی کی وجہ سے غریب جانور کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گدھے کو علاج کے لیے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ جانوروں سے بدسلوکی کے دو دیگر حالیہ واقعات کے بعد پیش آیا ہے۔

ایک کیس میں سانگھڑ میں ایک شخص نے اونٹ کی ٹانگ اس کے کھیتوں میں گھسنے پر کاٹ دی۔ایک اور واقعے میں راولپنڈی کے علاقے میں گندم کی کٹائی کے بعد پانی پینے کے لیے چھوڑے گئے گدھے کا کان ایک بااثر شخص نے کاٹ دیا۔
مزید پڑھیں: انسانی حقوق کی پامالیاں،زخمی فلسطینی کو اسرائیلی فوجی جیپ پر باندھ کر شہر میں گشت

متعلقہ خبریں