اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ کے الزامات، بابر اعظم کا مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک ) اتوار کو رپورٹ کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ہتک عزت کیس سے متعلق مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔یہ قانونی نوٹس مبشر لقمان کی جانب سے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر مبنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے اپنے الزام کے خلاف مبشر لقمان سے ایک ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔کیپٹن بابر اعظم نے مبشر لقمان کو اپنے خلاف فکسنگ الزامات ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔ بصورت دیگر، اسے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 3 کار چور مارے گئے، ایک خاتون گرفتار

متعلقہ خبریں