اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کےاہم معاملے پر غور کیلئے سب جمع ہوئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگوکر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے ملک میں آئین و قانون کی عملداری ضروری ہے۔
نرم ریاست کبھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں کر سکتی۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
دہشتگردی میں مبتلا ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
ہم نے سب ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔
مزید پڑھیں :کعبہ کے نگراں اور کلید رکھنے والے صالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کر گئے