اہم خبریں

ڈی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے آج الیکشن کمیشن کی طرف مجوزہ لانگ مارچ کے باعث پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایم پی او کی دفعہ 3 کے تحت 15 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ محکمہ پولیس پنجاب نے کیا تھا اور 20 جون کو ہونے والے اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اس کی توثیق کی تھی۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، کرنل (ریٹائرڈ) اجمل صابر راجہ، چوہدری عامر افضل اور تیمور مسعود اکبر کو گرفتار کر کے 15 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ آج الیکشن کمیشن کے خلاف مارچ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کی حمایت

متعلقہ خبریں