اہم خبریں

وزیراعظم آزاد کشمیرکابجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ

مظفر آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کی جس میں کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ثناء اللہ کے درمیان ملاقات میں آئندہ بجٹ اور کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری انور نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے بجٹ گرانٹ میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے اس میں اضافہ کیا جائے۔وفاقی وزیر ثناء اللہ نے کہا کہ بجٹ گرانٹ بڑھانے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا۔ حکومت آزاد کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری تعاون فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں: آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کوبڑا ریلیف مل گیا، چار مقدمات میں ضمانت منظور

متعلقہ خبریں