اہم خبریں

ہم بدعنوانی کی تمام صورتوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،عارف علوی

اسلام آ باد(نیوزڈیسک)جمعہ کوصدر مملکت عارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج بدعنوانی کی تمام صورتوں کو ختم کرنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، کرپشن ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو درپیش سنگین مساءل میں سے ایک، کرپشن کی وجہ سے عدم استحکام اور غربت کوفروغ ملتا ہے ، کرپشن کمزور ممالک کو ریاستی ناکامی کی طرف لے جاتی ہے، بدعنوانی دفاع کو کمزور کرتی ہے، اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن قوم کو قیمتی اور نایاب سرکاری و نجی وسائل سے محروم کرتی ہے اور ےہی کرپشن ریاستی اداروں کی کمزوری کا بھی باعث بنتی ہے ، بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پوری طرح پرعزم ہونا ناگزیر ہے ، ہمیں کرپشن کے خلاف برسرپیکار لوگوں کی ذہانت، مہارت اور توانائی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔بدعنوانی کی تحقیقات اور انصاف کے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی ضروری ہے، آئیں ، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کلیدی اسٹیک ہولڈرز اور افراد کو متحد کریں۔

متعلقہ خبریں