اہم خبریں

کراچی کے سول اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی کینسر کی ادویات چوری

کراچی (نیوز ڈیسک )سول اسپتال کراچی سے کینسر کی 360 ملین روپے کی ادویات چوری ہوگئیں، اسپتال کے دو ملازمین کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سید محمد خالد نے عیدگاہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں انکشاف کیا گیا کہ ہسپتال کے دو ملازمین نے کینسر کے علاج کی 76000 گولیاں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی سازش کی جس کی مالیت 360 ملین روپے تھی۔

خالد نے پولیس کو بتایا کہ محکمہ صحت کے ملازمین نیاز احمد خاصخیلی اور اقبال احمد چنہ دیگر عملے کے ساتھ مل کر کینسر کی ادویات کی چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ 17 فروری 2023 سے 29 ستمبر 2023 کے درمیان البونکس 50mg اور Palbunox 125mg کی 76,000 گولیاں چوری کی گئیں۔مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے محکمہ صحت کے دو ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ گزشتہ ہفتے محکمہ صحت کی جانب سے دونوں ملازمین کے خلاف اندرونی تحقیقات کی گئیں۔محکمہ صحت نے سول اسپتال کے ایم ایس کو ایک خط بھیجا، جس میں اسپتال کے کنٹرول روم شام کی شفٹ کے انچارج گریڈ 16 کے ڈسپنسر خاصخیلی اور گریڈ 16 کی اسٹاف نرس چنا کی چوری میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی۔

خط میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروزہفتہ،22جون 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں