مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)دوران حج جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، جاں بحق حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستانی سفارتخانے کو حجاجِ کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت ۔
18 لاکھ افراد نے فریضہ حج انجام دیا۔حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ عرب سفارتکار کے مطابق جاں بحق مصری حاجیوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی۔
فرانسیسی خبرایجنسی کے مطابق جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے۔اردن کے 20 لاپتہ حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
سعودی عرب نے اموات سے متعلق معلومات نہیں دی تاہم اتوار کو کہا گیا تھا کہ گرمی کی وجہ سے 2700 افراد تھکن میں مبتلا ہوئے ۔سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئےحجاج کرام کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں: لاہور کے مزید100 مقامات پر فری انٹرنیٹ،نئی اپ ڈیٹ آگئی