اہم خبریں

سوات میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص قتل ، مشتعل ہجوم نے تھانے کو آگ لگا دی

سوات (نیوز ڈیسک )سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا جب کہ مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگا دی جس سے 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات زاہد اللہ خان کے مطابق قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھسیٹا۔انہوں نے کہا کہ مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے کو آگ لگا کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

مشتعل افراد نے ملزم کو تھانے سے باہر نکال کر جلا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشدد اور جلنے سے جان کی بازی ہار گیا جب کہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سوات میں واقعے کے نوٹس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے انسپکٹر جنرل پولیس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: آ ج 21جون بروزجمعتہ المبارک2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں