اہم خبریں

سانگھڑ ، اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ منظور

شہداد پور (نیوز ڈیسک ) شہداد پور مجسٹریٹ کی عدالت نے اتوار کو سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو مجسٹریٹ آصف علی سیال کے سامنے پیش کیا جنہوں نے پولیس کے دلائل کو قبول کرتے ہوئے ریمانڈ منظور کرلیا۔

سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر نے زخمی اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اپنے کھیت میں گھسنے پر زمینداروں کے ظلم کا نشانہ بننے والے اونٹ کو مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ دو روز قبل منگلی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں نندو خان ​​ شر میں پیش آیا۔گزشتہ روز مقامی پولیس نے سزا کے طور پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اونٹ کے مالک سومر خان اپنے جانور پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرے اونٹ کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مصنوعی ٹانگ لگانے کے لئے اونٹ سانگھڑ سے کراچی منتقل

متعلقہ خبریں