اہم خبریں

بوہری برادری کی آج عید الاضحی،پاکستان میں کل منائی جائے گی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں بوہری برادری آج عید الاضحی منارہی ہے۔شہر قائد میں صدر کی طاہری مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کردی گئی ۔

عید الاضحی کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عید الاضحی منائی جائے گی۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور مارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے ۔

یورپ ،امریکہ سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عید یں منائی جائیں گی۔امریکہ، برطانیہ ،یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج اتوار جبکہ دیگر پیر کو عید منائیں گے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،16 جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں