اہم خبریں

آج ملک آہستہ آہستہ معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے،وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک آہستہ آہستہ معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے۔ کو شش ہے کہ ملک میں خو ش حالی کا انقلاب لے کر آئیں۔ مہنگا ئی میں کمی خوشحلای کی جانب اہم قدم ہے۔

وہ قوم سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قر ضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے کمی ہو ئی ہے۔ قرضوں میں کمی کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کا ریلیف پہنچا ہے۔ مزید خطاب جاری ہے۔ محنت سے ملک میں مہنگائی کم اور ترقی ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ فلسطین غزہ میں 40 ہزار افراد شہید ہوئے، کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی آزادی کا حق حاصل کریں۔

ملکی معیشت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا تاکہملک ڈیفالٹ سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بتدریج معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد ہوگئی، قرضوں پر سود کی شرح 22 فیصد سے کم ہوکر 20 فیصد ہوگئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہماری حکومت کو 100 دن مکمل ہوگئے، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں اور ماضی سے سبق سیکھ کر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا،متعدد دہائیوں سے اربوں کا نقصان پہنچانے والی کمپنیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق آزادی ملے۔ انہوںنے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب حکومت سنبھالی تو ہمارے اقدامات سے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد ہوگئی، قرضوں پر سود کی شرح 22 فیصد سے کم ہوکر 20 فیصد ہوگئی۔

آج ہماری حکومت کو 100 دن مکمل ہوگئے، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔جن اداروں کا عوامی خدمت سے کوئی تعلق نہیں انہیں ختم کیا جائے، ماضی میں جھانک کر رونے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔ جن اداروں کا عوامی خدمت سے کوئی تعلق نہیں انہیں ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی جیسے اداروں میں 50 فیصد سے زیادہ فنڈز کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔

ایسے تمام اداروں کو ختم کرنا میرا فرض بن گیا ہے جو کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ ان اداروں کو ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ آئندہ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ایسے ادارے جو پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں ختم کر دیے جائیں گے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ڈیڑھ ماہ میں ٹھوس فیصلے لے کر آپ کے پاس آؤں گا۔چین تین لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا نظام بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کی ذمہ داری عالمی شہرت یافتہ کمپنی کو دی گئی ہے، ایف بی آر سے نااہل لوگوں کو نکال دیا گیا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔ ہو جائے گا.انہوں نے کہا کہ تین لاکھ پاکستانیوں کو چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی ساڑھے 10 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے، سستی بجلی سے صنعتوں سے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہو گا، اچھے بجٹ کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا جس کا انڈیکس 76 ہزار کی انتہائی بلند سطح پر۔ اوپر چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنا ہوگا، اشرافیہ پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، ٹیکس صرف تنخواہ داروں پر لگایا جا رہا ہے، مئی 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھجوایا، تعلیم کے میدان. ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ادارے بیچ رہے ہیں جو کئی دہائیوں سے اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

ان اداروں کو بیچ کر وسائل حاصل کریں گے، جن پر ہر سال اربوں روپے ڈوب جاتے ہیں، سادگی اپنا کر بچت کریں گے، فیکٹریاں نہیں۔ . سرمایہ کاری کریں گے، تجارت بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوا، کوئی حادثہ ہوا، یا کوئی رکاوٹ آئی۔ شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والا ملکی ترقی اور خوشحالی کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا راستہ چن لیا ہے۔ عوام کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے، قوم کی ایک ایک پائی ملکی ترقی پر خرچ کی جائے گی، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے سخت فیصلہ کروں گا۔ میں کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کروں گا۔ جس کو ایک ساتھ قربان کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پانچ سالوں کے دوران ملک کی قسمت بدل دینگے۔

مزید پڑھیں :زمین میں داخل ہو نے پروڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، اونٹ کے رونے کی تصویر وائرل

متعلقہ خبریں