اہم خبریں

حج2024: مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ دے رہے ہیں

ریاض (نیوز ڈیسک )شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد ہفتہ کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دے رہے ہیں۔خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جا رہا ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں اکیلا ہے، رسول اللہ ﷺ کا احترام کرنے والے فلاح پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامرانی کا راستہ ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیاکہ جو متقی ہے، اس کو دنیا اور آخرت میں بہترین انجام ملے گا، اللہ فرماتا ہے کہ وہ متقی لوگو کو فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے گرانٹ میں کتنااضافہ ہوا ؟؟ اپ ڈیٹ آگئی

متعلقہ خبریں