اہم خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے150 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ورلڈ بینک نے پاکستان کو 150 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے کہا کہ یہ رقم پنجاب میں پرائمری سطح پر بچوں کی تعداد بڑھانے اور پڑھائی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7000 ہیڈ ٹیچرز اور 165000 سے زائد اساتذہ براہ راست مستفید ہوں گے۔ناجی بنہاسین نے مزید کہا کہ پنجاب میں ستر لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اس منصوبے سے پنجاب حکومت کو اس تعداد کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: وفاق سے 1900 ارب روپے ملنے کی امید ہے ،وزیراعلیٰ سندھ کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

متعلقہ خبریں