اہم خبریں

سانگھڑ، سنگدل وڈیرے نےکھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی

سانگھڑ (نیوز ڈیسک )سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

دوسری جانب اونٹ کے مالک سومر بَھَن اپنے اونٹ کی کٹی ہوئی ٹانگ لیکر پریس کلب سانگھڑ پہنچا جہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ظالم بااثر نے اس کی زمین میں سے گزرنے پر بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔مالک کے احتجاج کے بعد معاملہ میڈیا پر اٹھا تو سانگھڑ پولیس نے بھی میڈیا پریشر ختم کرنے کیلئے مقدمہ درج کرلیا۔

مالک کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے منگلی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پولیس کی بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

متعلقہ خبریں