خیبر(نیوز ڈیسک )خیبر میں پولیس نے انسداد منشیات کی کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی کے مطابق پولیس نے خیبر کے علاقے شکس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کوئٹہ سے خیبر منتقل کی جا رہی تھی۔ ساتھ ہی آپریشن کے نتیجے میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانہ جمرود منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں: حج 2024، عازمین مناسک حج کے اگلے مرحلے میں میدان عرفات پہنچنا شروع