صوابی ( نیوز ڈیسک ) صوابی میں گدون گداف پہاڑ اور منگلچائی پہاڑ کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم، فائر فائٹرز کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 صوابی کی فائر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،عید سے قبل دودھ ایک مرتبہ پھر مہنگا، فی لیٹر20 روپے اضافہ