اہم خبریں

سندھ میں عید الاضحی 2024پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟؟ اعلان ہوگیا،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ترجیح ہے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

متعلقہ خبریں