اہم خبریں

معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ترجیح ہے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی ترجیح ہے۔وزیر خزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہوگا۔

جی ڈی پی کے تناسب سے 10 فیصد ٹیکس غیر پائیدار ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد تک لے جانا چاہیے جس کے لیے مختلف اداروں کو بہتر کرنا ہوگا۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔

یہ درست ہے کہ ٹیکسوں کی تعمیل اور ان کا نفاذ نہیں ہوا، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن ہو رہی ہے۔ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ہماری ترجیح ہے، کیونکہ اس سے بدعنوانی پر قابو پایا جائے گا اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نان فائلرز کی اختراع کسی اور ملک میں ہونے کا امکان نہیں۔ نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مقصد سے بزنس ٹیکس کے لین دین میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

زیادہ آمدنی والے افراد پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کہ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 35 فیصد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 188.87 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں نوکریاں ہی نوکریاں،درخواست دینے کا طریقہ ودیگر اہم معلومات

متعلقہ خبریں