اہم خبریں

بلوچستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم جماعت کا خطر ناک دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کر کے کئی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔گرفتار ہونے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔ گرفتار کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی اہم راز سامنے آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے آئندہ مالی سال2024-25کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

متعلقہ خبریں