اہم خبریں

بچوں کیلئے خوشخبری،وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) حکومت نے وفاقی سرکاری اسکولوں میں ب فارم کی شرط ختم کردی۔ اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی ، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادیوں کو متاثر کیا۔

ان وجوہات کی بنا پر داخلہ کیلئے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے ان کی
دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہونگے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد کے 761 سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات بہتر
بنانے کیلئے رقم رکھنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے کیویز کو 13 رنز سے شکست دے دی

متعلقہ خبریں