اہم خبریں

آمدہ بجٹ ، مہنگائی قابو،بجلی ،سٹیشنری ،دودھ مہنگا،،ٹیکس میں اضافہ، پٹرولیم مصنوعات بھی بتدریج مہنگی ہو نگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )کیا مہنگا ہو گا ۔ کیا سستا؟ عوام کو ملے گا ریلیف یا بڑ ھے گی تکلیف۔آ ج بجٹ پیش کیا جائے گا 18 ہزار ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ۔ شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر۔ کسانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی کا اعلان ۔

بجلی 5 سے 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔مہنگائی سرکاری ہدف12 فیصد سے بہت بڑھ جائے گی۔ مہنگائی اور اضافی ٹیکسز کا بوجھ عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔ ۔ وفاقی بجٹ میں دفاع کیلئے 21 سو ارب روپے۔ قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 97 سو ارب رکھے گئے ہیں۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے مختص کیے ہیں۔بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 253 ارب۔ انفرا سٹرکچر کیلئے 827 ارب روپے۔ توانائی شعبے کیلئے 800 ارب سبسڈی۔

واٹر ریسورسز کیلئے 206 ارب۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار۔ بیشتر اشیا مہنگی ہوں گی۔ ۔ بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس تجاویزکو حتمی شکل دیدی۔ ۔ ٹیکس ہدف 12ہزار 900 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ۔ ۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنیٰ مرحلہ وار ختم کئے جانے کا امکان۔ ابتدائی طوپر پٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ۔ کتابوں۔ کاپیوں سمیت سٹیشنری پر ٹیکس استثنی ختم کئے جانے کی تجویز۔ ۔ آئندہ مالی سال برینڈڈ دودھ پر بھی ٹیکس استثنی نہیں ہو گا۔۔بجٹ میں مقامی و درامدی گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کے سلیبز میں رد وبدل کا امکان ۔ ۔ نئےمالی سال ایف بی آر انفور سمینٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھائےگا۔ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز۔ نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ ۔ ۔ 5کروڑ کی جائیداد خریدنے پرفائلر پر3۔ نان فائلر پر 6فیصد ٹیکس لگنے کا امکان۔ ۔ جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل ۔ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ۔ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اورنان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15فیصد نافذ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں :شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سفاری سروس کا آغاز ،پیکچزکی تفصیلات جانئے

متعلقہ خبریں